مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں اتحادی ممالک سعودیہ اور اسرائیل کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج

مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں اتحادی ممالک سعودیہ اور اسرائیل کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج

مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں ہزاروں مسلمانوں نے اتحادی ممالک سعودی عرب اور اسرائیل سے اظہار نفرت کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیلی، امریکی اور سعودی سازش "صدی کی ڈیل" کو ملت فلسطین کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیدیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں گزشتہ شب ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے اسرائیل کے اتحادی ملک سعودی عرب کے خلاف بھی نعرہ بازی کر کے اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے سعودی عرب کے ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی اور اسرائیلی، امریکی اور سعودی سازش "صدی کی ڈیل" کو ملت فلسطین کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب سمیت بعض دیگر عرب ممالک کے بڑھتے تعلقات پوری دنیا پر عیاں ہوچکے ہیں۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری