اسرائیل یمن کے مغربی ساحل پر حملوں میں شریک ہے/ الحدیدہ پر صہیونی جنگی طیاروں کی پروازیں

اسرائیل یمن کے مغربی ساحل پر حملوں میں شریک ہے/ الحدیدہ پر صہیونی جنگی طیاروں کی پروازیں

انصار اللہ یمن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی ساحل پر جاری جھڑپوں میں اسرائیلی فوج بھی سعودی عرب کے شانہ بشانہ لڑرہی ہے جبکہ گزشتہ چند دنوں میں الحدیدہ پر صہیونی جنگی طیاروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے الحدیدہ پر صہیونی جنگی طیاروں کی پروزاوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یمن کے مغربی ساحل پر مسلط کردہ سعودی جنگ باقاعدہ طور پر شرکت کررہا ہے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ اسرائیل یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کا اتحادی اور حامی ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے الحدیدہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کو بخوبی مشاہدہ کیا ہے اور یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مغربی ساحل پر جاری جھڑپوں میں اسرائیل سعودی عرب کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمنی عوام کے خلاف سنگین مظالم اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ سعودی عرب نے یمن کی شہری آبادی، مساجد، مدارس، اسپتالوں اور دیگر تاریخی اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام سعودیوں کی جانب سے کئے گئے وحشیانہ جنگی جرائم کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

عبد الملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اور وہابی دہشت گرد درحقیقت خطے میں امریکہ کے نوکر اور غلام ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کا اسرائیل سے قریبی رابطہ فاش ہوگیا اور وہ رسوا ہوگئے بالکل اسی طرح سعودی حکمرانوں کی عالم اسلام کیساتھ منافقت بھی جلد ہی بے نقاب ہوجائیگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری