پاکستان میں یوم القدس کی تیاریاں عروج پر


پاکستان میں یوم القدس کی تیاریاں عروج پر

کراچی سمیت پورے پاکستان میں 23 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کے موقع پر عالمی یوم القدس کے حوالے سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلیوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی عظیم الشان ریلیوں کے سلسلے میں کراچی بھر میں تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

المصطفیٰ ہاﺅس سے جاری ہونے والے بیان میں جنرل سیکرٹری آئی ایس او کراچی محمد عباس کا کہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے تمام مسلمانوں کو یکجا و متحد ہوکر بیت المقدس کی آزادی کے لئے کوشش کرنی چاہیئے کیونکہ تمام امت مسلمہ ایک جسم کے مانند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعۃ الوداع کو نکالی جانے والی یوم القدس ریلی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ جب تک بیت المقدس آزاد نہیں ہوجاتا ہم اس کے لئے صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے اور غاصب صیہونی ریاست سے اظہارِ نفرت کرتے رہیں گے، کیونکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس کی حفاظت تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری