پاکستانی چیک پوسٹ پر افغان سرزمین سے حملہ، 5 اہلکار زخمی

پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فضائیہ کا ایک جبکہ ایف سی کے چار جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی چیک پوسٹ پر افغان سرزمین سے حملہ، 5 اہلکار زخمی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس میں پانچ سیکورٹی اہل کار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے باجوڑ، قمردین کاریز بلوچستان میں باڑھ لگانے والوں پر کیے گئے، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان کے اندر سے معاونت حاصل ہے۔ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حملوں کے باوجود باڑ لگانے اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کا عمل جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باجوڑ میں دہشت گردوں کی طرف سے سرحد پار سے سات حملے کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری