فکر امام خمینی سیمینار؛ بانی انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام کی محبوب ترین شخصیت قرار


فکر امام خمینی سیمینار؛ بانی انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام کی محبوب ترین شخصیت قرار

اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے چیئرمین نے فکر امام خمینی رح سیمینار سے خطاب میں کیا جس کا انعقاد کراچی میں کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امام خمینی رح کی شخصیت  عالم اسلام کی محبوب ترین شخصیت ہیں۔ ان خیالات  کا اظہار اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے چیئرمین سید حسین موسوی نے فکر امام خمینی رح سیمینار سے خطاب میں کیا جس کا انعقاد کراچی میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امام خمینی رح کی استقامت اور جدوجہد نے اسلامی انقلاب کو جنم دیا اور یہ نافقط ایران کی سرحدوں میں محفوظ رہا بلکہ عالمی طور پہ محکوم، مظلوم اور محروم قوموں میں جذبہ حریت پیدا کی اور شعور بخشا، امام خمینی رح نے انقلاب کی قیادت و رہبری کی ملکی و غیر ملکی تما م تر رکاوٹوں اور مادی وسائل ک کے باو جود پوری ملت کو اپنے گرد جمع کر کے نہ صرف اس اسلامی انقلاب کو ایران میں کامیابی سے ہمکنار کیا بلکہ پورے عالم اسلام میں اسلامی حریت کا بیج بویا  اور مسلمانوں میں ایک نئی امن اور ولولہ بیداری و آگاہی کی انقلابی کیفیت پیدا کر دی یقینا یہ ہستی عالم اسلام کی ایک غیر معمولی اور اشتنائی شخصیت کی حامل ہے۔

ظاہر ہے کہ اس عظیم ہستی نے مسلمانوں کی آگاہی او بیداری، ان کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور ان کے امراض کی تشخص اور علاج کے سلسلہ میں بے پناہ تکلیفیں اور مشقیں اٹھائی ہیں۔ملا قاتیوں کے سامنے مختلف جلسوں میں بیان فرمائی ہیں ان کا مطالعہ کیا اور شاید ہی کوئی ایسی نشست ہو جس میں آپ نے امت مسلمہ کے اصل مرض اختلاف اور فرقہ بندی کو ختم کرنے اور باہمی وحدت و اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں جو آپ کی نظر میں اس کا بہتریں علاج تھا اور جس کے ذریعہ آپ کو کامیابی ہوئی ہے سخت تاکید و نصیحت سے کام نہ لیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکتب امام خمینی رح کے مسلمہ اصولوں کا بار بار مطالعہ اس عظیم شخصیت کے بارے میں تحریف کی کوششوں کے سد باب کا واحد راستہ ہے۔ جن اصولوں میں حقیقی اسلام محمدی کا اثبات اور امریکی اسلام کی نفی، اللہ کے وعدوں کی صداقت پر اعتماد اور مستکبرین کے سلسلے میں بے اعتمادی، عوام کی قوت ارادی و توانائیوں پر اعتماد اور حکومتوں پر ارتکاز کی مخالفت، محروم طبقات کی بھرپور حمایت اور اشرافیہ کلچر کی مخالفت، دنیا کے مظلومین کی حمایت اور بین الاقوامی غنڈوں کی بغیر کسی بات کا لحاظ کئے صریحی مخالفت، خود مختاری پر زور اور بیرونی تسلط کی مخالفت اور قومی اتحاد پر تاکید ہے۔ ایک امام کی یہ خصوصیت بھی تھی کہ آپ نے عالی دماغ مفکرین اور علماء پر مشتمل اپنے شاگردوں کے ایک وسیع گروہ کی بڑی ہی اعلی سطح پر تربیت کی تھی جنہوں نے دقیق طور پر امام کی باتوں کو سمجھا اور آپ کی زندگی کے دوران آپ کے قوی و مستحکم بازو بنے رہے جوانوں پر لازم ہے کہ امام خمینی رحہ کی کتب کا مطالعہ کریں-

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری