ایران کا یورینیم کی افزودگی کا اعلان


ایران کا یورینیم کی افزودگی کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران نے مشترکہ جوہری معاہدے کی اصولوں کے عین مطابق یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے نے مشترکہ جوہری معاہدے کے اصولوں کے عین مطابق یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایران کے جوہری ادارے کا کہنا ہے  کہ وہ زیادہ مقدار میں افزودگی کا سب سے اہم جُز یورینیم ہیگزا فلورائیڈ بنائے گا اور اس حوالے سے بین الاقوامی جوہری ادارے آئی اے ای اے کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور 6عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے مشترکہ جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں۔

امریکی صدر کے اقدام پر رد عمل میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، امریکہ جوہری معاہدے سے کبھی مخلص ہی نہیں تھا، اس نے بغیر کسی ثبوت کے ہمیشہ ایران کی مخالفت کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری