رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کیلئے چند آسان ٹوٹکے


رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کیلئے چند آسان ٹوٹکے

روزہ اللہ تعالی کی طرف سے ہر صحت مند انسان پر فرض ہے اور یہ ظاہری اور باطنی دونوں لحاظ سے انسان کے لئے بے حد مفید ہے جس کی دور حاضر کی جدید سائنس بھی اعتراف کرچکی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارہ: روزہ ہمارے جسم کو مختلف قسم کی بیماریوں سے پاک کرتا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مختلف قسم کی بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لئے کیمیائی نسخہ ہے۔

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ روزہ انسانی صحت کے لئے مضر ہے اور کمزوری کا باعث بنتا ہے لیکن یہ کمزوری کا باعث روزہ نہیں بلکہ ہماری کچھ غلط عادتیں ہیں جس کی وجہ سے انسان جسمانی طور پر لاغر ہوجاتا ہے۔

ہم یہاں پر بعض اہم چیزوں کا ذکر کرتے ہیں جو عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں اگر آپ ان چیزوں کے استعمال سے اجتناب کریں توآپ صحت مند رہیں گے۔

روزہ دار کو کمزور کرنے والی چیزیں؛

1- دھی اور لسی کا استعمال، 2- بناسپتی گھی کا استعمال، 3- سحری کے لئے نہ اٹھنا، 4- یا سحری میں حد سے زیادہ کھانا( پرخوری) 5- دن میں حد سے زیادہ سونا، 6- حمام جانا اور پانی میں زیادہ دیر تک رہنا۔ 7- زیادہ چائے پینا، 8- مرچوں یا مصالحے دار کھانوں کا استعمال، 9- زیادہ میٹھے کھانوں کا استعمال

سحری میں کیا کھانا چاہیے؟

سحری کے وقت کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائیں جیسے روٹی اور آلو وغیرہ فائدہ مند ہوتی ہیں جو کہ ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہیں جبکہ جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھتی ہیں۔

فائبر سے بھرپور پھل اور اجناس جیسے کیلے، سیب اور جو وغیرہ بھی دیر تک پیٹ کو بھرے رکھتے ہیں جبکہ قبض سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں، تاہم ان کی زیادہ مقدار کھانے سے گریز کرنا چاہیے، ورنہ پیاس زیادہ لگتی ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذا کو بھی سحری کا حصہ بنانا چاہیے جن میں انڈے، چکن، دہی اور دالیں وغیرہ قابل ذکر ہیں، پروٹینز روزے دار کو جسمانی طور پر متحرک رہنے کے ساتھ ساتھ جسمانی توانائی کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔

زیادہ پانی والی غذائیں اور مشروبات وغیرہ بھی سحری کا حصہ بنائے جاسکتے ہیں، کھیرے، ٹماٹر اور پانی وغیرہ دن بھر میں جسمانی طور پر سست نہیں ہونے دیتے۔

منہ کی بد بو کیسے دور کریں؟

جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو کچھ ذرات ہمارے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو برش کرنے کے باوجود نہیں نکلتے۔دانتوں میں رہنے کی وجہ سے یہ ذرات گل سڑ جاتے ہیں اور منہ سے ناگوار بدبو کا باعث بنتے ہیں۔کئی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کی پیسٹ اور اس طرح کے دیگر اشیاءکی وجہ سے دانت صاف رہیں گے لیکن ان میں موجود کیمیکل کی وجہ سے دیگر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔آئیے آپ کو قدرتی طریقے سے بنائے گئے نسخے سے منہ سے بدبوختم کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

مسواک کرنا نہ بھولیں؛

کوشش کریں کہ اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ہر کھانے کے بعد دانتوں کو برش کریں تا کہ منہ میں کھانے کے رات نہ رہیں اور بو سے نجات حاصل کی جاسکے۔

زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال؛

اگر آپ کا منہ خشک ہوجائے تو پھر منہ سے بو آتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ رات کو اور خاص کر سحری کے وقت پانی کا وافر استعمال کریں۔

پھلوں کا استعمال؛

آپ کو چاہیے کہ چبانے والے پھل کھائیں کہ اس طرح نہ صرف منہ کی ورزش ہوگی بلکہ دانت بھی صاف رہیں گے۔گاجر، سیب،امرود، ناشپاتی وغیرہ کا استعمال کریں۔

کافی اور چائے کا کم استعمال؛

کافی اور چائے کے استعمال سے نہ صرف دانت خراب ہوتے ہیں بلکہ اس سے منہ سے بھی بو آتی ہے۔

تمباکو نوشی سے پرہیز؛

جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے منہ سے ناگوار بو آتی رہتی ہے، اگر آپ تمباکو کسی بھی صورت میں استعمال کرتے ہیں تو فوراًاس سے نجات حاصل کرلیں خاص کر سحری کے وقت سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

دوائیوں کا استعمال؛

بعض ادویات ایسی ہوتی یں جن کے استعمال سے منہ سے بو آنا شروع ہوجاتی ہے۔اگر آپ کو کبھی ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے ایسا ہو تو پریشان مت ہوں اور کچھ دن انتظار کریں اور ساتھ ہی دودھ اور دہی کا استعمال کریں،یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری