یمنی قوم فلسطین کی ہر محاذ پر مدد کرنے کو تیار ہے، الحوثی

یمنی مزاحتمی اور انقلابی تحریک کے سیکٹری کا کہنا ہے کہ یمن فلسطین کے مظلوم عوام کی ہرمحاذ پر مدد کرنے کو تیار ہے حتی کہ محاذ جنگ میں اسرائیل کے خلاف لڑنے کو بھی تیار ہے۔

یمنی قوم فلسطین کی ہر محاذ پر مدد کرنے کو تیار ہے، الحوثی

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن انقلابی تحریک کے سربراہ محمد علی الحوثی نے فلسطینی نہتے مسلمانوں پر جاری اسرائیل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن فلسطینی مظلوموں کی ہر سطح پر مدد کرنے کو تیار ہے یہاں تک کہ اسرائیل کے خلاف محاذ جنگ میں جانے کو بھی تیار ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔

اس تحریک کے دوران اب تک 121 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطینی ہر جمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری