یمنی فوج کی سعودی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی، ایک اہلکار ہلاک

یمنی فوج کی سعودی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی، ایک اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج کی سعودی اتحادی افواج کے خلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید ایک اتحادی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے یمنی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے سعودی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک سعودی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی ہوگئے ہیں۔

المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے نجران کے علاقے میں ایک سعودی فوجی اہلکار کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران میں واقع سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر کئی راکٹ داغے ہیں جو اپنے ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے 26 مارچ 2015 کویمن کا زمینی، دریائی اور ہوائی محاصرہ کر لیا تھا تاکہ یمن کے مستعفی صدرعبد ربہ منصور ھادی کو واپس اقتدار میں لایا جا سکے۔

اس فوجی جارحیت سے ریاض اور اس کے اتحادیوں کو کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور یہ جارحیت صرف غریب ملک یمن کی ویرانی، لوگوں کے بیگناہ قتل اور یمنی عوام کے بے وطن ہونے کا سبب بنی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری