سعودی دھمکیاں مسترد؛ روسی میزائل سسٹم ایس-400 کو ہر صورت میں حاصل کریں گے، قطر


سعودی دھمکیاں مسترد؛ روسی میزائل سسٹم ایس-400 کو ہر صورت میں حاصل کریں گے، قطر

قطر کے وزیر دفاع نے سعودیوں کی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے روس کے ایس۔400 میزائل دفاعی نظام کو کسی بھی صورت میں حاصل کرنے کے عزم کو دہرایا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر کے وزیر دفاع  خالد العطیہ نے روس سے ایس۔400 میزائل خریدنے کی صورت میں سعودی عرب کی طرف سے فوجی کارروائی کی دھمکیوں پر کہا کہ سعودی عرب کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں اور قطر کی سعودی عرب کی کھوکھلی دھمکیوں پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے حال ہی میں فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قطر کو روس سے ایس 400 میزائل خریدنے سے باز رکھا جائے ورنہ سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری