مقبوضہ کشمیر؛ قابض فوج نے مزید 6 شہریوں کی جان لے لی

مقبوضہ کشمیر؛ قابض فوج نے مزید 6 شہریوں کی جان لے لی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کے دوران مزید 6 نوجوانوں کی جان لے لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع کپواڑہ کے علاقے کرن سیکٹر میں سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے نوجوانوں کی ہلاکت کا معاملہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کررکھا ہے۔

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے بھارتی فورسز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ‘کرن سیکٹر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 6 جنگجوؤں کو آپریشن کے دوران ہلاک’ کیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے 16 مئی کو رمضان میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، ہندوستان ٹائمز کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک چار مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے داخل ہونے کی کوشش کی جا چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر غیر ملکی تھے تاہم 5 میں سے 2 نوجوانوں کو تنگہار میں ہلاک کیا گیا جن کی لاشیں پلوامہ اور گلگام میں ان کے اہلخانہ کے حوالے کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ 6 جون کو بھارتی فوج نے کے مظالم سے مزید 3 کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے، کلگام اور پلواما کے رہائشی مدثر احمد اور شیراز احمد کو بھارتی فوج نے 26 مئی کو کپواڑہ کے علاقے تنگھار میں جعلی انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا اور انہیں غیر ملکی دہشت گرد بتا کر خفیہ طور پر بَدوان اور تنگھار کے علاقوں میں ان کی تدفین کردی تھی۔

خیال رہے کہ 1989 سے متعدد مسلح گروپ بھارتی فوج اور ہمالیہ کے علاقوں میں تعینات پولیس سے لڑتے آئے ہیں اور وہ پاکستان سے انضمام یا کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں۔

اس لڑائی کے دوران اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں، جس میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

کشمیر میں جاری اس تشدد میں گزشتہ دہائی میں تیزی سے کمی آئی تھی لیکن گزشتہ سال بھارتی فوج کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن آل آؤٹ کے نتیجے میں 350 اموات ہوئیں اور وادی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری