امام خمینی کے مزار اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگردوں کی پھانسی کی توثیق


امام خمینی کے مزار اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگردوں کی پھانسی کی توثیق

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت عالیہ نے امام خمینی کے مزار اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے 8 داعشی دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا کی توثیق کردی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی عدالت نے گزشتہ سال ایک ہی روز پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں 8 داعشی دہشت گردوں کو موت کی سزا کی توثیق کردی گئی ہے۔

ایران کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مذکورہ ملزمان کو پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملے میں ملوث ہونے کی جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس 5 مسلح افراد نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوئے تھے۔

پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس حملے میں 26 افراد پر الزام عائد ہے جن میں سے 18 دہشتگردوں کا ٹرائل آئندہ مہینوں میں ہوگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری