تصاویر | ایران میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام/ تکفیری دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد


تصاویر | ایران میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام/ تکفیری دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تکفیری دہشتگرد نیٹ ورک کے 27 افراد کو گرفتار کرنے اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی سیکورٹی فورسز نے 27 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

بیان کے مطابق دہشتگرد گروہ کا ماہ رمضان بالخصوص شب ھای قدر اور یوم القدس کے موقع پر وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا ارادہ تھا۔

 به گزارش حوزه دولت خبرگزاری تسنیم، وزارت اطلاعات در اطلاعیه‌ای اعلام کرد: سربازان گمنام امام زمان (عج) 27 نفر از اعضای شبکه تروریستی که قصد جنایت گسترده در ماه مبارک رمضان به ویژه شب‌های قدر و روز قدس را داشتند، شناسایی و دستگیر کردند.

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق گرفتار تکفیری دہشتگرد تہران سمیت دیگر بڑے بڑے شہروں میں حملوں کا ارادہ رکھتے تھے۔ ان دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شائع کرکے ایرانی قوم کو انتقام لینے کی دھمکیاں دی تھیں۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور امیونیشن سمیت متعدد کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، بم اور دھماکہ خیز برآمد ہوا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری