صہیونی فوج کے خلاف غرب اردن میں ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج

صہیونی فوج کے خلاف غرب اردن میں ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج

غزہ پر جاری سالہا سال سے اسرائیلی محاصرے کے خلاف غرب اردن میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے فوری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی پابندیوں اور محاصرے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کےمحصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی و فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غزہ کی پٹی میں جاری عوامی احتجاج اور حق واپسی کی تحریک کی مکمل حمایت کی اور فلسطین قوم پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری تحریک حق واپسی کی حمایت میں مظاہروں میں حصہ لے۔

مظاہرین نے امریکا کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی قوم کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتقامی فیصلوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری