کرائے کے اہلکاروں کی کوئی حیثیت نہیں/ اصل دشمن امریکہ کیساتھ میدان جنگ میں اتر گئے ہیں

کرائے کے اہلکاروں کی کوئی حیثیت نہیں/ اصل دشمن امریکہ کیساتھ میدان جنگ میں اتر گئے ہیں

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی کرائے کے اہلکاروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ہم اب اپنے اصلی دشمن امریکا سے نبرد آزما ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے ترجمان "عزیز راشد"  کا کہنا ہے کہ یمنی فوج امریکی اہلکاروں کے ساتھ جنگ کے اہم مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے دشمنوں نے ہرقسم کے حربے استعمال کرنے کے باوجود ذلت آمیز شکست سے دو چار ہوئے ہیں۔

امریکا، سعودی ذلت آمیز شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے الحدیدہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن یمنی غیرت مند قوم اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے آقا امریکا سے مدد کی اپیل کی ہے اور اب دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی اشاروں پر ناچتے ہیں۔

انہوں نے کہا سعودی عرب کے سلفی اور تکفیری دہشت گردوں کو یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے سبق سکھایا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر دسیوں شرپسند ہلاک ہورہے ہیں۔

ہماری اصل جنگ امریکا سے ہے عنقریب امریکی فوج کو بھی ذلت آمیز شکست دے کر خطے سے باہر کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا امریکی فوج کو عراق، شام، ایران اور ویتنام سے جس طرح بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اسی طرح یمنی عوام بھی انہیں ذلیل کردے گی۔

انہوں نے کہا یمنی شہادت کو اپنے لئے فخر اور ملک و قوم کے دفاع کو خود پر فرض سمجھتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری