میکرون کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ/ یمن کے متعلق تبادلہ خیال


میکرون کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ/ یمن کے متعلق تبادلہ خیال

فرانس کے صدر میکرون نے ابوظہبی کے ولی عہد سےٹیلیفون پر یمن کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے صدر میکرون نے یمن میں جاری جنگ بندی اور سیاسی بحران کے خاتمے کے متعلق ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفون پر اہم بات چیت کی ہے۔

فرانسیسی صدر نے ولی عہد سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ کے دوران عام شہریوں کا خیال رکھا جائے۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سربراہی میں تین سال سے زمین اور آسمان سے گولہ باری کی جاری رہی ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی بچوں کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ کی وجہ سے 11 میلین بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ چند دنوں سے یمن کے علاقے الحدیدہ پر امریکی فوج نے بھی حملے شروع کئے ہیں جس کی وجہ یمنی شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان "عزیز راشد"  کا کہنا ہے کہ یمنی فوج امریکی اہلکاروں کے ساتھ جنگ کے اہم مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے۔امریکا، سعودی عرب کی ذلت آمیز شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے الحدیدہ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے لیکن یمنی غیرت مند قوم اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے آقا امریکا سے مدد کی اپیل کی ہے اور اب دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی اشاروں پر ناچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سلفی اور تکفیری دہشت گردوں کو یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے سبق سکھایا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر دسیوں شرپسند ہلاک ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اصل جنگ امریکا سے ہے عنقریب امریکی فوج کو بھی ذلت آمیز شکست دے کر خطے سے باہر کردیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری