سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ


سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ

اگرچہ نیب نے عدالتی فیصلے سے بچنے کیلئے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور ان کے خاندان کے بیرون ملک فرار ہونے کے حوالے سے متنبہ کیا تھا تاہم اس کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن پہنچیں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد انہیں روانہ کیا اور گاڑی پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جب کہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

روانگی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں، لندن سے آئندہ ہفتے واپسی ہوگی۔

مریم نواز نے والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور عید کے موقع پر سب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری