حدیدہ کی بندرگاہ پر فوجی کشیدگی سے یمنیوں کو شدید مشکلات کاسامنا، اقوام متحدہ

حدیدہ کی بندرگاہ پر فوجی کشیدگی سے یمنیوں کو شدید مشکلات کاسامنا، اقوام متحدہ

سعودی متجاوز فوج کی غریب ترین عرب ملک یمن پر بلاوجہ یلغار کے سبب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ حدیدہ کی بندرگاہ پر فوجی کشیدگی سے یمنی شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردار کیاہے کہ حدیدہ کی بندرگاہ پرفوجی کشیدگی سے یمنی شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناہوگا۔

ایک بیان میں خصوصی نمائندے مارٹن گریفیتھس نے خبردار کیا ہے کہ اس سے متحارب فریقوں کو مذاکراتی میز پر لانے کیلئے ان کی کوششوں پر اثرات بھی مرتب ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے تنازعہ کے سیاسی حل کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خصوصی نمائندے نے کہاکہ فوجی محاذ آرائی سے بچنے کیلئے ہرممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دہائیوں سے جاری فلسطین اور کشمیر کے اہم ترین مسائل پر تاحال کسی قسم کی کوئی پیشرفت نظر نہیں آئی اب "چہ برسد بہ یمن؟"

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری