مولانا عباس مہدی ترابی نے حق بیان کیا ہے، انکے ساتھ ہیں، ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ

مولانا عباس مہدی ترابی نے حق بیان کیا ہے، انکے ساتھ ہیں، ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ

بول ٹی وی کے پروگرام میں مولانا عباس مہدی ترابی کے حق بیان کرنے اور مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کو سوائے خاتم النبیین کے باقی انبیاء ما سبق سے افضل قرار دینے پر ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ ان کی تائید کرتی ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بول ٹی وی کے پروگرام میں مولانا عباس مہدی ترابی کے حق بیان کرنے اور مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کو سوائے خاتم النبیین کے باقی انبیاء ما سبق سے افضل قرار دینے پر ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ ان کی تائید کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تمام ارکان مولانا عباس مہدی ترابی کے ساتھ ہیں اور جن علماء سے ان ٹی پروگرامز میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں۔

ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کا کہنا تھا کہ ہم بول چینل, عامر لیاقت اور پروگرام کے پروڈیوسر کی بھی مذمت کرتے ہیں جو عالم اسلام میں فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے والے پروگرام نشر کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم ان موقع پرست شیعہ دشمن عناصر کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو فردی کوتاہی کو جواز بنا کر دنیاوی مال و متاع حاصل کرنے کی غرض سے تمام قابل احترام علماء حق کو بلا جواز تنقید و توہین کا نشانہ بنا کر اپنی اپنی دکانیں چمکانے اور دشمنان تشیع کے سامنے اپنی قیمتیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مذہب حق اور ملت تشیع کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی اور ہر سازشی ناکام و نامراد ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ علماء و خطباء سے گزارش ہے کہ بالخصوص نماز عید کے خطبہ میں مولائے کائنات کی یہ فضیلت کہ "مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی علیہ و آلہ وسلم کے سوا باقی انبیاء ما سبق سے افضل ہیں" کو لازمی بیان, واضح اور دلائل سے ثابت کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری