عراق کی حشد الشعبی کے شام میں داعشی دہشت گردوں کے مراکز پر شدید حملے


عراق کی حشد الشعبی کے شام میں داعشی دہشت گردوں کے مراکز پر شدید حملے

عراق کی الحشد الشعبی نامی رضاکار فورسز نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے کئی مراکز پر شدید حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مقبول رضاکار فورسز نے شام میں موجود داعشی دہشت گردوں کے کئی مراکز پر شدید حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق عراقی رضاکار فورسز نے شامی سرحد کے اندر تکفیری داعشی دہشت گردوں کے کئی اہم مراکز پر گولہ باری کرکے مکمل طور پر تباہ کردیا۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے رضاکار فورسز کے حملے میں متعدد داعشی دہشت ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی فضائیہ کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے چند روز قبل شام کی سرحد کے اندر بمباری کے داعش کے متعدد اہم خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔

عراقی فوج کے ترجمان نے 25 مئی کو عراق سے متصل شامی سرحدوں پر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری