ایران میں عید؛ امام خامنہ ای کی امامت میں نماز ادا کی گئی


ایران میں عید؛ امام خامنہ ای کی امامت میں نماز ادا کی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت خطے کے بعض ممالک میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اس موقع پر مؤمنین نماز عید میں بھر پور شرکت کریں گے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوگا ۔ جہاں رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی جائےگی۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں کل بروز جمعرات غروب کے وقت  شوال المکرم کا چاند نظر آگیا آج ملک بھر میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر مؤمنین نماز عید میں بھر پور شرکت کریں گے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا جہاں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سمیت ملک اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔

امام خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں ہلال کمیٹیوں نے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا غروب کے وقت ملک کے مختلف حصوں سے چاند دیکھنے کے شواہد موصول ہوئے جس کے بعد امام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر سے شوال کی پہلی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری