امام خامنہ ای؛ شیطانی قوتیں مسلسل ایران مخالف سازشوں میں مصروف/ امریکہ نے خطے میں شکست کھائی ہے


امام خامنہ ای؛ شیطانی قوتیں مسلسل ایران مخالف سازشوں میں مصروف/ امریکہ نے خطے میں شکست کھائی ہے

امام خامنہ ای نے عید کے خطبوں میں فرمایا: "شیطانی قوتیں ایران کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ امریکہ خطے میں بدترین شکست کھا چکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی عوام کی کثیر تعداد اور ملک کے اعلی سیاسی و عسکری حکام نے امام خمینی عیدگاہ میں امام خامنہ ای کی امامت میں نماز عید ادا کی۔

امام خامنہ ای نے نماز سے قبل عید کے خطبوں میں ایرانی قوم سمیت عالم اسلام کو عید کی مبارکباد دی اور ماہ رمضان کو مومنین کے درمیان ایک مقابلے کے میدان سے تشبیہ دی کہ جس کے دوران انسان اطاعت خداوندی کے سبب رضائے الہی کے نزدیک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میدان میں ایرانی قوم ہمیشہ سے سرافراز رہی ہے اور خداوند متعال کے احکام کو احسن طریقے سے بجا لاتی ہے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ ہماری قوم بیدار اور ہر وقت تیار ہے، وہ عناصر جو یہ تبلیغ کرتے ہیں کہ ہماری قوم تھک گئی ہے، وہ غلطی پر ہیں کیونکہ وہ خود خستہ حال ہوچکے ہیں اور قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔ 

رہبر انقلاب نے یوم القدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ رواں سال یوم القدس دیگر اقوام میں بھی نہایت پرشکوہ انداز سے منایا گیا، مختلف ممالک سے جو خبریں آتی رہیں ان سے معلوم ہوا ہے کہ آج قدس کی پکار دنیا کے کونے کونے تک جا پہنچی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود دنیا کے دیگر اقوام ایرانی قوم کے نہایت نزدیک ہوگئے ہیں اور زیادہ تر معاملات میں ان کا موقف بھی ایک ہوگیا ہے۔ 

امام خامنہ ای نے وضاحت کی ہے کہ البتہ شیطانی قوتیں مسلسل ایران مخالف سازشوں میں مصروف ہیں اور وہ آئندہ بھی یہ کوششیں کرتی رہیں گی لیکن ان کو ہر موڑ پر شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی صدر نے خطے میں 7 ہزار بلین ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا جبکہ کسی خاص نتیجے پر بھی نہیں پہنچے ہیں، اس کا مطلب شکست کا اعتراف کرنا ہے، شیطان بزرگ اپنی تمام تر کوششوں، وسوسوں اور سازشوں کے باوجود اپنے مقصد تک نہیں پہنچا ہے، صرف پیسہ ہی خرچ کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری