ایرانی فوٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیت لیا/ ایران بھر میں جشن کا سماں


ایرانی فوٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیت لیا/ ایران بھر میں جشن کا سماں

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے روس میں ہونے والے ورلڈ فٹبال کپ کے پہلے میچ میں مراکش کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے روس میں ہونے والے ورلڈ فٹبال کپ کے پہلے میچ میں مراکش کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دیکر میچ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ہاف میں 20 منٹ تک مراکش کی ٹیم نے ایرانی ٹیم پر کافی دباؤ بنا رکھا تھا ۔ لیکن دوسرے ہاف میں ایرانی ٹیم نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جس کے بعد مراکشی ٹیم نے خود ہی گول کرکے ایرانی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا اور اس طرح ایران نے اس میچ تین پوئنٹس حاصل کرلئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری