زرداری کا عام انتخابات میں بھار ی اکثریت سے کامیاب ہونے کا دعویٰ


زرداری کا عام انتخابات میں بھار ی اکثریت سے کامیاب ہونے کا دعویٰ

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب شاہ نوشہرو فیروز میں کارکنان اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اورشریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کارکن عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے۔

سابق صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پیپلزپارٹی الیکشن 2018میں بھارتی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری