عامر لیاقت پر انبیاء کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج


عامر لیاقت پر انبیاء کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج

معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف مبینہ طور پر انبیاء کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی-6 میں قائم مسجد کے امام کی شکایت پر آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔جس پروگرام کے حوالے سے شکایت درج کروائی گئی ہے وہ 5 جون کو ٹی وی پروگرام ’سحری عامر‘ کے نام سے نشر ہوا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے (جان بوجھ کر مذہبی جذبات اُبھارنے کی کوشش کرنا) اور 295 سی (نبی سے متعلق توہین آمیز گفتگو کرنا) کے تحت درج کیا گیا۔

جب پولیس آفیسر سے سوال کیا گیا کہ پروگرام کراچی سے نشر ہوا تھا لیکن مقدمہ اسلام آباد میں کیوں درج کیا گیا؟ تو آفیسر نے بتایا کہ مذکورہ ٹی وی چینل کا صدر دفتر وفاقی دارالحکومت میں قائم ہے۔اس سے قبل مذکورہ پروگرام میں قابل اعتراض گفتگو کرنے پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عامر لیاقت پر 30 روز کی پابندی عائد کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری