میرے لئے بہت آسان تھا کسی بھی سیاسی جماعت سے ٹکٹ لیکر الیکشن لڑنا !


میرے لئے بہت آسان تھا کسی بھی سیاسی جماعت سے ٹکٹ لیکر الیکشن لڑنا !

لیکن میرا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ تکفیریت و جبری گمشدگی کے خاتمے،  انسانی حقوق کے تحفظ، وومن پروٹیکشن و دیگر بنیادی مساٸل و حقوق کے حصول کیلۓ بغیر کوئی ڈکٹیشن لۓ آٸینی جدوجہد و حصول ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سماجی کارکن سید راشد رضوی نے NA254 اور PS125 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راشد رضوی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "میرے لئے کسی بھی سیاسی جماعت سے ٹکٹ لیکر الیکشن لڑنا بہت آسان تھا لیکن میرا آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ تکفیریت و جبری گمشدگی کے خاتمے،  انسانی حقوق کے تحفظ، وومن پروٹیکشن و دیگر بنیادی مساٸل و حقوق کے حصول کیلۓ بغیر کوٸی ڈکٹیشن لۓ آٸینی جدوجہد و حصول ہے"۔

ان کا کہنا تھا کہ "میری جدوجہد کا سفر سڑکوں پر احتجاج سے آگے بڑھ کر پارلیمنٹ کا رخ کر رہا ہے جہاں ہمارے حقوق غصب کۓ جاتے ہیں، جہاں آپ کو سچے، مخلص، نڈر اور آزماۓ ہوۓ حقیقی نماٸندوں کی ضرورت ہے جو آپ کے حقوق کا حصول و تحفظ کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں معیار پر پورا اترتا ہوں تو ضرور مجھے کامیاب کرائیں اور اگر NA254 اور PS125 سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں میں مجھ سے کوٸی زیادہ بہتر ہے تو ضرور اس کو ووٹ دیں، بس یاد رکھیں کہ "کھمبے" کو ہرگز ووٹ نہ دیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری