شندور پولو فیسٹیول 2018 کا آغاز 7 جولائی کو چترال میں ہوگا


شندور پولو فیسٹیول 2018 کا آغاز 7 جولائی کو چترال میں ہوگا

3 روزہ شندور پولو فیسٹیول 2018ء دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ چترال میں 7 جولائی سے شروع ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شندور پولو فیسٹیول 2018 کا آغاز 7 جولائی کو چترال میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے سیاحوں کو دنیا کے بلند ترین گراونڈ میں پولو میچ سمیت دیگر مختلف تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پولو ٹورنامنٹ میں گلگت اور چترال کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور مقامی و غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

شندور فیسٹیول میں پولو کے علاوہ دیگر مختلف پروگرامز بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ سیاحوں کو تفریح فراہم کی جا سکے۔ فیسٹیول 3 روز جاری رہنے کے بعد 9 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری