الیکشن کمیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل منگل کو مکمل کرلے گا


الیکشن کمیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل منگل کو مکمل کرلے گا

الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل منگل کو مکمل کرلے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے مجموعی طور پر اکیس ہزار چار سو بیاسی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی تین سو بیالیس نشستوں کے لئے چھ ہزار تریسٹھ امیدواروں نے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لئے پندرہ ہزار چار سو انیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں اس مہینے کی بائیس تاریخ تک دائر کی جا سکتی ہیں۔

اپیلیٹ ٹربیونلز ستائیس جون تک یہ اپیلیں نمٹائیں گے جس کے بعد اس ماہ کی 28 تاریخ کو انتخابی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی۔

امیدوار انتیس جون تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور اسی روز انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔امیدواروں کو انتخابی نشانات تیس جون کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ اگلے مہینے کی پچیس تاریخ کو ہو گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری