امیدواروں کا مکمل ڈیٹا ریٹرننگ افسران کے حوالے

الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کا مکمل ڈیٹا ریٹرننگ افسران کو بھجوانے کے بعد دوہری شہریت اور نادہندہ امیدواروں کی اہلیت ناہلیت کا فیصلہ کیا جائیگا۔

امیدواروں کا مکمل ڈیٹا ریٹرننگ افسران کے حوالے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں کا مکمل ڈیٹا ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیا  ہے اور ریٹرننگ افسران کل سے دہری شہریت، نادہندہ امیدواروں کی اہلیت و ناہلیت کا فیصلہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواران نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرادیئے ہیں۔

دوسری جانب کل سے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی انتخابات 2018 کی گہما گہمی بحال ہوجائے گی، ریٹرنگ افسران کی عید کی چھٹیاں بھی کل سے ختم ہوجائیں گی جب کہ انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوجائے گا، ریٹرننگ افسران کل سے دہری شہریت اور نادہندہ امیدواروں کی اہلیت و ناہلیت کا فیصلہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ان کا مکمل ڈیٹا ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیا ہے، ریٹرننگ افسران کو ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، پی ٹی سی ایل، ایس این جی پی ایل کی جانب سے امیدواروں کا فراہم کردہ ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19 جون تک جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری