داعش کیخلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے شامی فوجی اڈوں پر وقتا فوقتا فضائی حملے


داعش کیخلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے شامی فوجی اڈوں پر وقتا فوقتا فضائی حملے

داعش کیخلاف بننے والے نام نہاد امریکی اتحاد کی جانب سے دہشتگردوں کے بجائے عام شہریوں یا سرکاری افواج پر بمباریاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق داعش کیخلاف بننے والے نام نہاد امریکی اتحاد کی شامی فوجی اڈوں پر وقتا فوقتا بمباریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے زیرکمان اتحاد نے البوکمال شہر کے جنوب مغربی قصبے میں شام کے فوجی اڈوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کیخلاف امریکہ کی جنگ ہمیشہ سے ہی متنازع رہی ہے کیونکہ افغانستان ہو یا عراق یا شام، امریکی جنگی طیارے ہمیشہ سے ہی عام شہریوں یا ان ممالک کی سیکورٹی فورسز کو ہی نشانہ بناتا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری