امریکی مرضی سے ملی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں، سراج الحق


امریکی مرضی سے ملی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کسی پارٹی یا شخصیت کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ "ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں جو امریکا کی مرضی سے ملے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو الزامات کی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست کریں گے، بے روز نوجوانوں کو الاؤنس اور بے گھرافراد کو گھر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آپ کومہنگائی اور بے روزگاری کا تحفہ دیا، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ اور انصاف کی عدم فراہمی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں وہ جا سکتا ہے جو وکیلوں کو بھاری فیسیں دے سکتا ہوں، غریبوں کوعدالتوں میں انصاف نہیں ملتا۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی توغریب کا مقدمہ لڑنے کی ذمے داری ریاست کی ہوگی، ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں جو امریکا کی مرضی سے مجھے ملے، ہم گالیاں نہیں دیں گے بلکہ محبت کی بات کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الزامات کی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست کریں گے، بے روز نوجوانوں کو الاؤنس اور بے گھرافراد کو گھر دیں گے، مینار پاکستان کے بعد اب پشاور میں 24 جولائی کو جلسہ کریں گے۔

خیال رہے کہ  دو روز قبل سینیٹر سراج الحق نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  متحدہ مجلس عمل آئین میں موجود اسلامی دفعات کی حفاظت کرے گی، 2018 کا انتخابی معرکہ ملک کے اسلامی تشخص کی حفاظت کا معرکہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے، عوام اس معرکے میں متحدہ مجلس عمل کےامیدواروں کو کامیاب کرائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری