ماہ صیام کے بعد مناسب غذاوں کی تجاویز


ماہ صیام کے بعد مناسب غذاوں کی تجاویز

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد چند دنوں تک بھاری، پرچرب اور گھی میں تلی یا بنی ہوئی غذاوں سے پرہیز کریں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی وزارت صحت کی عہدیدار ڈاکٹر زہرا عبداللہی نے عید کے بعد چند دنوں کے دوران زیادہ مقدار میں کھانے پینے کی چیزوں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے دوران کئی گھنٹوں تک کھانا نہ کھانے کے سبب ہاضمے کا نظام آرام کررہا ہوتا ہے، لہذا عید کے بعد کم سے کم ایک ہفتے تک بھاری، پرچرب اور گھی میں تلی یا بنی ہوئی کھانوں سے پرہیز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں کے دوران کھانوں میں مصالحے کا نہایت کم استعمال، ہلکی پھلکی غذائیں اور پانی میں ابلی ہوئی سادہ کھانے کھائے جائیں تاکہ نظام ہاضمہ جس کا رمضان کے مہینے میں کم استعمال کیا جاتا ہے، کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

عبداللہی نے صبح، دوپہر اور رات کے کھانوں کے درمیان بھی ہلکی پھلکی لیکن صحت مند غذاوں کے استعمال پر تاکید کی اور کہا کہ ہماری مشورہ یہ ہے کہ کھانوں کے درمیان وقفے وقفے سے سبزیجات، میوہ جات اور دیگر صحت مند غذاوں کا استعمال کیا جائے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شاید بعض لوگوں کا ماہ رمضان کے دوران وزن کم ہوگیا ہو، کہا: "ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ ماہ صیام کے بعد مختلف اور مناسب غذاوں کا استعمال کریں اور مناسب مقدار میں سبزیجات، میوہ جات اور مختلف انرجی ڈرنکس کا استعمال کریں تاکہ وہ اپنا کم ہونے والے وزن کو دوبارہ بحال کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں روزے رکھنے والے حضرات عید کے بعد چند دنوں تک نمک، چینی اور چربی کا بھی خاص خیال رکھیں اور جس طرح کہ اس مبارک مہینے میں فاسٹ فوڈز اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب کیا جاتا ہے بالکل اسی طرح ان دنوں میں بھی ان چیزوں کا کم استعمال کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری