پاکستان میں ججز کی یومیہ تنخواہ 50 ہزار روپیہ؛ مراعات میں کمی کا عندیہ

پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہ اور مراعات میں کمی کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس کہا کہ "میرے مطابق ججز50 ہزار یومیہ وصول کرتے ہیں، جس میں کمی کے لئے ججز سے بات کروں گا۔"

پاکستان میں ججز کی یومیہ تنخواہ 50 ہزار روپیہ؛ مراعات میں کمی کا عندیہ

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ میرے مطابق ججز50ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں، اسی لیے ججز کو کہتا ہوں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہ اورمراعات میں کمی کیلئے درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں اور مراعات بہت زیادہ ہیں ان میں کمی کی جائے، پرویزمشرف اور وزرائے اعظم نے غیرضروری تنخواہیں بڑھائیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تنخواہوں میں کمی کے لئے ججز سے بات کروں گا، میرے مطابق ججز50 ہزاریومیہ وصول کرتے ہیں اسی لیے ججز کو کہتا ہوں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری