شام میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر الحشد الشعبی کا شدید حملہ/ متعدد ٹھکانے تباہ

شام میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر الحشد الشعبی کا شدید حملہ/ متعدد ٹھکانے تباہ

عراقی رضاکار فورسز الحشد الشعبی نے شامی سرحدوں کے اندر موجود داعشی دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے آرٹلری یونٹ نے داعشی دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز نے عراق سے متصل شامی سرحد کے اندر تکفیری داعشی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر مارٹر گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے رضاکار فورسز کے حملے میں متعدد داعشی دہشت ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی فضائیہ کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے چند روز قبل شام کی سرحد کے اندر بمباری کے داعش کے متعدد اہم خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔

عراقی فوج کے ترجمان نے 25 مئی کو عراق سے متصل شامی سرحدوں پر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف امریکی اتحادی افواج نے عراق اور شام کی سرحدوں پر موجود الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

عراقی پالیمنٹ کے نمائندے فردوس العوادی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے بغداد کو امریکی اتحادی حملوں کے خلاف فوری طور پر اکشن لینا چاہئے۔

واضح رہے کہ امریکی داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد گزشتہ کئی سالوں سے اس تکفیری ٹولے کی خفیہ اور علنی طور مدد کرتا رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری