الحدیدہ میں امریکی،سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست ہوگی، انصاراللہ

یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں امریکی،سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست ہوگی۔

الحدیدہ میں امریکی،سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست ہوگی، انصاراللہ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے کہ الحدیدہ پر امریکی اور سعودی اتحاد کے افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے عنقریب انہیں ذلت آمیز شکست ہوگی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ اور رہائشی علاقوں پر گزشتہ روز امریکا اور سعودی اتحادیوں کے حملوں میں کئی عام شہری شہید اور زخمی ہوگئےتاہم اتحادی افواج جدید اسلحے سے لیس ہونے کے باوجود اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

انصاراللہ کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کو امریکی سعودی اتحادی افواج کا قبرستان بنادیا جائے گا۔

یمنی اسلامی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے اس محاذ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور سعودی عرب کے 160 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحدیدہ محاذ پر دشمن فوج کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے، الحدیدہ محاذ پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور انصار اللہ کو اللہ تعالی نے عظیم کامیابیاں عطا کی ہیں۔

دوسری جانب یمنی فورسز کے میزائل یونٹ نے سعودی عرب کے جنوب میں فوجی ٹھکانے پر ایک اور بیلسٹک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے مطابق سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں واقع المستحدث فوجی بیس پر میزائل داغا گیا ہے جس نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری