ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر گرفتار


ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر گرفتار

صہیونی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک سابق وزیر کو ایران کے لئے جاسوسی کرنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے یروشلیم پوسٹ کے حوالےسے بتایا ہے کہ صہیونی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک سابق وزیر کو ایران کے لئے جاسوسی کرنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی سیکیورٹی فورسز نے آج بروز پیر کو سابق وزیر اور پارلیمنٹ کے نمائندے ''گونن سگو'' کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ گونن سگوکو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری