داعش کے خلاف لڑنے والی عراقی رضاکار فورس پر امریکی بمباری، متعدد شہید یا زخمی


داعش کے خلاف لڑنے والی عراقی رضاکار فورس پر امریکی بمباری، متعدد شہید یا زخمی

امریکی اتحادی افواج نے شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے البوکمال میں اسلامی مزاحتمی گروہ کے ایک ٹھکانے پر حملے کیے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کے مطابق  امریکی اتحادی فوج کے حملے میں عوامی رضاکار فورس کے بیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ ہوائی جہاز سے کیا گیا ہے یا میزائل کے ذریعے۔

عراقی پالیمنٹ کے نمائندے فردوس العوادی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے بغداد کو امریکی اتحادی حملوں کے خلاف فوری طور پر اکشن لینا چاہئے۔

دوسری جانب شامی صدر کے حامی فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر نے خـبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک امریکی ڈرون طیارے نے البوکمال اور تنف میں عراقی مزاحمتی گروہ اور شامی فوج کے ٹھکانوں بر بمباری کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری