یورپی مبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے پاکستان آئیں گے

یورپی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلر کو مبصر مشن کاسربراہ مقرر کردیا گیا ہے تاہم ترجمان یورپی یونین کے مطابق نورکنی یورپی یونین کامشن 22 جون کوپاکستان پہنچے گا۔

یورپی مبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے پاکستان آئیں گے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 60 طویل المدت مبصرین ملک بھرمیں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 میں یورپی یونین کی کورٹیم کا حصہ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے مبصرین انتخابی عمل کے اختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

یورپی مبصرمشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی مبصرمشن کی سربراہی اعزازہے۔

ترجمان یورپی یونین کے مطابق مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کے لئے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ ہے۔ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کو اقتدارکی منتقلی کیلئے پرامید ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری