رپورٹ | یمن کی تازہ صورتحال ۔۔۔ یہاں سب بکنے لگا ہے !!!

رپورٹ | یمن کی تازہ صورتحال ۔۔۔ یہاں سب بکنے لگا ہے !!!

یمن کا ساحلی شہر الحُدیدہ کا ایئرپورٹ ہے کہ جسے سعودی اتحادی افواج گذشتہ پانچ دنوں میں تین بار فتح کرچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہاں تک کہ گذشتہ پانچ دنوں میں دنیا بھر کے معتبر سمجھے جانے والے ذرائع ابلاغ بھی بغیر کچھ سوچے "ذرائع" کے نام پر تین بار اس خبر کو بریکنگ اور سرخیوں پر رکھتے آئے ہیں۔

لیکن ہر بار کچھ دیر کے بعد واضح ہوجاتا ہے کہ یہ ذرائع اور خبر سفید جھوٹ تھی ۔۔۔

آج 19جون کو پھر روئٹرز سمیت متعدد نیوز ایجنسیوں نے یہ خبر نشر کردی کہ الحدیدہ ایئرپورٹ پر سعودی اماراتی ۔۔۔ قبضہ ہوگیا۔

لیکن جب خبر کی تفصیل پڑھیں تو لکھا ہوا ہے ’’ایک عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ۔۔۔"

اماراتی ذمہ دار اور الحدث، سکائی العربیہ ابوظبی جس قسم کی ٹوئیٹ کرتےہیں اس کو ذرا ملاحضہ کیجئے؛

19جون "ہمارے ذرائع کہتے ہیں کہ مزاحمت کار فورسز نے الحدیدہ ایئرپورٹ کے زیادہ تر حصے کا کنٹرول حاصل کیا ہے"

جبکہ تین دن پہلے کی خبر کچھ یوں تھی؛ "فوج نے ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا"، یہی خبر ایک دن گذرنے کے بعد کچھ اس انداز سے نشر کی گئی، "ایئرپورٹ کے قریب تصادم جاری ہے، خبریں ہیں کہ فوج ایئرپورٹ میں داخل ہوچکی ہے"۔ لگتا یوں ہے کہ یمن کے مسئلے میں میدان جنگ میں موجود کرایے کی فورسز کی کارکردگی اور میڈیا ہاوسز میں موجود بکاو مال دونوں کوالٹی کے اعتبار سے ایک ہی فیکٹری سے مینوفکچر ہوچکے ہیں یا پھر،

لگتا ہے کہ میدان جنگ میں گاجر مولی کی طرح کٹنے والی جارح افواج کی خبروں کو چھپانے کے لئے اور پھر اپنا غم غلط کرنے کے لئے اس قسم کی خبریں نشر کرکے وہ خود کو تسلی دینے میں ہی عافیت سمجھ رہے ہیں۔

تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ جارح بین الاقوامی اتحاد نے صبح سے ابتک 14 بار اس شہر میں فضائی حملے کئے ہیں جبکہ دوسری جانب ابھی تک ان کی جارح افواج چاروں اطراف سے گھیراو میں ہیں اور یہ گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔

آج صبح کی خبروں کے مطابق یمن کی افواج اور انصار اللہ نے الجیلس نامی علاقے سے بھی گھیراو میں موجود جارح افواج کی ممکنہ امداد رسانی کے راستے کو کاٹ دیا ہے جبکہ 10 سے زائد ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو الدریہمی کے علاقے میں تباہ کردیا گیا ہے۔

بشکریہ: فوکس آن مڈل ایسٹ

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری