یمنیوں کا سعودی اتحاد کو زوردار تمانچہ؛ اماراتی فوج کے نائب سربراہ کو ہلاک کردیا

یمنیوں کا سعودی اتحاد کو زوردار تمانچہ؛ اماراتی فوج کے نائب سربراہ کو ہلاک کردیا

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سربراہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، العالم نیوز نے خبر دی ہے کہ اماراتی فوج کے نائب سربراہ عیسی المزروعی 40 فوجی اہلکاروں سمیت مغربی یمن کے ساحلی علاقے میں مارے گئے ہیں۔

العالم نیوز کےمطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی فوج کے ہاتھوں پہنچنے والے نقصانات کو چھپانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں تاہم امارتی فوج کے نائب سربراہ عیسی المزروعی کی40 فوجی اہلکاروں سمیت ہلاکت سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں کس قدر نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

العالم نے رپورٹ دی ہے کہ عیسی المزروعی کے ساتھ اس ملک کے مزید 40 فوجیوں کی لاشیں ابو ظہبی منتقل کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یمنی فوج کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے تیرہ جون سے الحدیدہ پر شدید حملوں کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد انسانی امداد پہنچانے کے واحد راستے کو بند کرنا ہے۔ سعودی اتحاد کو الحدیدہ کی جنگ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور تاحال الحدیدہ پر قبضے کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری