امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کرنے والے پاگل نہیں بلکہ گمراہ ہیں، جنرل جعفری


امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کرنے والے پاگل نہیں بلکہ گمراہ ہیں، جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کو بے وقوف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کررہے ہیں وہ ملک کے خیرخواہ نہیں ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پیش کررہے ہیں وہ باگل نہیں بلکہ گمراہ ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے یمن پر سعودی اتحادیوں کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کی فورسز کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

جنرل جعفری نے ایران کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کی دفاعی پوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ عراق اور شام میں فتح انقلاب اسلامی کے سائے میں حاصل ہوئی ہے اور یمن میں بھی فتح نزدیک ہے کیونکہ اللہ تعالی مظلوموں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام کو اللہ تعالی کی مدد اور نصرت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب کو امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی مدد حاصل ہے لہذا اللہ تعالی جن کا حامی اور مددگار ہے، ان کی فتح یقینی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری