فلسطینیوں کے آتشی پتنگ صہیونیوں کے لیے وبال جان؛ اسرائیلی اخبار

فلسطینیوں کے آتشی پتنگ صہیونیوں کے لیے وبال جان؛ اسرائیلی اخبار

فلسطینی جوانوں کی طرف سے یہودی کالونیوں کی طرف پھینکے گئے آتشی پتنگوں نے صرف یہودیوں کی فصلوں کو جلا کر راکھ نہیں کیا بلکہ ان کی مقامی شہد کی صنعت کو بھی غیر معمولی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد سے یہودی کالونیوں کی طرف پھینکے گئے آتشی پتنگوں نے صرف یہودیوں کی فصلوں کو جلا کر راکھ نہیں کیا بلکہ ان کی مقامی شہد کی صنعت کو بھی غیر معمولی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یسرائیل ہیوم‘ کی رپورٹ کے مطابق آتش گیر کاغذی جہازوں کے ذریعے غزہ کی سرحد کے اس پار شہد کے ایک فارم میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہد کی مکھیوں سے 100 چھتے نذر آتش ہو گئے۔

واضح رہے کہ فلسطینی جوانوں نے ایسے کاغذی جہاز اور پتنگ تیار کیے ہوئے ہیں جو اپنے ساتھ آتش گیر مواد لے جانے اور اسرائیلی کالونیوں میں فصلوں اور دیگر املاک میں آگ لگانے کا موجب بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان آتشی پتنگوں سے خوفزدہ ہو کر کہا تھا کہ فلسطینیوں کے آتشی کاغذی پتنگوں نے ہماری نیندیں اڑا دی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری