کراچی سیکیورٹی فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائی، بھتہ خور سمیت 11 ملزمان گرفتار


کراچی سیکیورٹی فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائی، بھتہ خور سمیت 11 ملزمان گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرکے بھتہ خور سمیت 11 ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سائٹ سپر ہائی وے انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور ندیم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے 12 جون کو مقامی ڈاکٹر شبیر احمد کو بذریعہ فون ایک لاکھ اسی ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی تھی جس کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی تھانے میں درج تھا۔

جمشید کوارٹر پولیس نے3 ملزمان عامر رحمان، سلطان اور ریاض کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ شریف آباد پولیس نے ایک ملزم افضل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سعید آباد، لانڈھی، نیوکراچی صنعتی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے متعدد شرپسندوں کو منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صنعتی شہر کراچی کو شرپسندوں کی پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں تاہم مزید کام کی ضرورت ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ گرفتار شدہ شرپسندوں مختصر عرصے کے بعد رہا کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے خاطرخواہ نتائج نہیں نکلتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری