اسلامی مزاحمتی تحریک کی جوابی کارروائی میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملے

اسلامی مزاحمتی تحریک کی جوابی کارروائی میں صہیونی ٹھکانوں پر میزائل حملے

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اسرائیلی فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک نے غزہ کی پٹی پر ہونے والے صہیونی فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

الجزیرہ نیوز کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے میزائل فائر کئے جانے کے بعد صہیونی رہائشی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور بار بار خطرے کی گھنٹی بجائی جارہی ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ''فوزی برهوم'' کا کہنا ہے کہ صہیونی علاقوں پر میزائل حملے غاصب فوج کی جانب کی جانے والی حالیہ بمباری کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہتے فلسطینوں پر ظلم و بربریت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری