مستونگ: سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار زخمی


مستونگ: سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار زخمی

صوبہ بلوچستان کےعلاقےمستونگ کےقریب تیرامیل میں سی ٹی ڈی کےآپریشن کےدوران 4 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔  دہشتگردوں کےراکٹ حملے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دشت کے علاقے تیرامیل میں واقع ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا۔ دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے علاقے میں داخل ہوتے ہی چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر 7 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ بکتر بند گاڑی کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تاہم سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔

دشتگردوں نے کارروائی کے دوران راکٹ بھی فائر کئے۔ ایک راکٹ قریبی مکان کو جا لگا جس سے ایک 4 سالہ بچہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی اہلکاروں اور خاتون کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق تیرامیل آپریشن مکمل کر کے سرچنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری