یمن؛ امریکی سعودی لڑاکا طیاروں کی مسافر بس پر بمباری

یمن؛ امریکی سعودی لڑاکا طیاروں کی مسافر بس پر بمباری

سعودی عرب کے اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے یمن میں ایک مسافر بس پر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کی ایک مسافر بس پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 6 مسافر شہید ہوگئے ہیں۔

المسیرہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ میں ایک مسافر بس پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 6 مسافر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے تیرہ جون سے الحدیدہ پر شدید حملوں کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد انسانی امداد پہنچانے کے واحد راستے کو بند کرنا ہے۔

سعودی اتحاد کو الحدیدہ کی جنگ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور تاحال الحدیدہ پر قبضے کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری