یمن پر حملہ کرنے والے زمانے کے شمر ہیں، امام خامنہ ای


یمن پر حملہ کرنے والے زمانے کے شمر ہیں، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے تہران میں پارلیمنٹ کے نمائندوں اور دیگر سیاسی شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیطانی قوتوں نے یمن کی مظلوم عوام سے ان کی بندرگاہ چھیننے کے لئے جدید ترین ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے اور دیگر سیاسی شخصیات کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں متعدد ملکوں کے اتحادی افواج نے اسلحے کے زور پر ان کی بندر گاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امام خامنہ ای نے کہا یہ انسان دشمن قوتیں ایران کے ساتھ بھی دشمنی اس لئے کررہی ہیں کہ ایران ان کے آگے سر نہیں جھکاتا، اللہ کے فضل سے ایران امریکا سمیت تمام دشمن قوتوں پر غلبہ حاصل کرے گا۔

رہبر معظم نے فرمایا: یمن میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرنے والے زمانے کے شمر ہیں جن کے عہد و پیمان پر بلکل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ ایرانی قوم جس کے بارےمیں مکمل طور پر آگاہ ہوچکی ہے۔

ایران کے دشمن حقیقت میں دیکھا جائے تو بھتہ خور اور زورگو ہیں لیکن ایران کبھی ان کی دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

امام خامنہ ای نے یورپی معاشرتی حالات خاص کر ازدواجی زندگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں زندگی کے طور طریقے خاندانی طرز زندگی سے بلکل مختلف ہے جس کی وجہ سے بہت ساری مشکلات وجود میں آئی ہیں، لہذا ہمارے قانون دانوں اور حکمرانوں کو غربی زندگی کو اپنے لئے نمونہ عمل نہ بنائیں۔

امام خامنہ ای نے کہا پارلیمنٹ کے ئمائندوں اور قانون سے کہا کوئی بھی قانون منظور کرنے اور اس پر عمل کے سلسلے میں ملکی ترجیحات کو مد نظر رکھیں اور ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

امام خامنہ ای پارلیمنٹ کے نمائندوں کو رشید، بالغ اور عاقل قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی پارلیمنٹ کو دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مستقل اور آزادانہ طور پر قانون سازی کرنا چاہیے۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ عوام کی مخلصانہ خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور پارلیمنٹ کے نمائندوں کو اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کے سلسلے میں عوامی خدمت پر گہری توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری