پاکستان نے گرفتار افغان فوجیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کابل کے حوالے کردیا

سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد حراست میں لئے جانے والے دو افغان فوجی اہلکاروں کو کابل کے حوالے کردیا گیا۔

پاکستان نے گرفتار افغان فوجیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کابل کے حوالے کردیا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ اطلاعات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان فوجیوں کو فرنٹیئر کور کے حکام نے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانی سرحدی حکام کے حوالے کیا۔

افغان فوجی اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت حیات اللہ اور دوسرے کی لطیف اللہ کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ ان افغان فوجیوں کو چند ماہ قبل بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے مسلم باغ سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔

ان میں سے ایک، لطیف اللہ نامی اہلکار افغان نیشنل آرمی سے تعلق رکھتا ہے جبکہ حیات اللہ بارڈر سیکیورٹی فورس کا حصہ ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری