فیفا ورلڈ کپ 2018؛ ایران نے فٹبال میں بھی اپنا لوہا منوالیا/ اسپین جیسی ٹیم صرف ایک گول کرسکی


فیفا ورلڈ کپ 2018؛ ایران نے فٹبال میں بھی اپنا لوہا منوالیا/ اسپین جیسی ٹیم صرف ایک گول کرسکی

ایرانی فٹبال ٹیم نے دنیا کے بہترین ٹیموں میں سے ایک کیساتھ میچ کے دوران نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹبال میں بھی اپنا لوہا منوالیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس میں ہونے وال عالمی فٹبال کپ میں اسپین نے ایران کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی جبکہ ایرانی ٹیم نے بھی دوسرے ہاف میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین اور ایران کے درمیان فٹبال کا نہایت دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں اسپین کے ڈیگو کوسٹا ہی صرف ایک گول کرسکے۔

ڈیگو کوسٹا نے یہ گول 54ویں منٹ میں کیا جبکہ ایرانی ٹیم کی کارکردگی اسپین جیسی ٹیم کے مقابلے میں قابل دید تھی۔

ایرانی ٹیم نے اسپین کے متعدد حملوں کو ناکام بنادیا جبکہ ایرانی ٹیم نے بھی دوسرے ہاف میں اسپین کے دروازے پر متعدد حملے کئے اور ایک گول بھی کیا جسے قبول نہیں کیا گیا۔

بہر حال ایران کے پاس اب بھی تین پوائنٹس باقی ہیں اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے بالآخر فٹبال میں بھی دنیا میں اپنا لوہا منوالیا کیونکہ اسپین جیسی ٹیم جو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، کے مقابلے زبردست دفاع کیا جبکہ اسپین کی ٹیم نے 90 منٹ کے اس کھیل کے دوران بہت زیادہ کوشش کی لیکن ایک سے زیادہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری