پاکستان؛ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ


پاکستان؛ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کی سفارش پر شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی منظوری دیدی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پنجاب میں پولیس کے 18 پولیس افسران اور 28 سینیئر افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس کردی گئیں۔

صوبائی پولیس کے 64 افسران کے تبادلے کئے جا رہے ہیں۔ 34 سیکریٹریز اور منیجنگ ڈائریکٹرز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

35 ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کردیاگیا۔77 اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایڈیشنل ایس پیز کے تبادلے کردئے گئے۔

سندھ کے 14 سیکریٹریز، 2اے آئی جیز، 14 ڈی آئی جیز اور متعدد ایس ایس پیز، 6 کمشنرز اور 33 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کئے جا رہے ہیں۔

بلوچستان میں 3 سیکریٹریز، 6 کمشنرز، 33 ڈپٹی کمشنرز اور 64 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کی سفارش کو منظور کرلیا گیا۔

31سب ڈویڑنل پولیس افسران کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری